Chapter:

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Trying to get property of non-object

Filename: views/subcategory.php

Line Number: 81

حج تین طرح کا ہوتا ہے:

(ا) ایک یہ کہ فقط حج کیا کرےاسے "حج افراد" کہتے ہیں اور حاجی کو مُفرد۔ اس میں بعد سلام یوں کہے:

 

    اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اُرِیْدُ الْحَجَّ فَیَسِّرْہُ لِیْ وَتَقَبَّلْہُ مِنِّیْ نَوَیْتُ الْحَجَّ وَاَحْرَمْتُ بِہٖ مُخْلِصًا لِّلّٰہِ تَعَالٰی .

 

(2)دوسرا یہ کہ گھر یا ائیر پورٹ وغیرہ سے فقط عمرے کی  نیت کرےاور پہلے عمرہ ادا کرے پھر مکہ معظمہ میں حج کا احرام باندھے اسے" تمتع "کہتے ہیں اور حاجی کو متمتع۔ اس میں بعد سلام یوں کہے:  اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اُرِیْدُ الْعُمْرَۃَ فَیَسِّرْہَا لِیْ وَتَقَبَّلْھَا مِنِّیْ نَوَیْتُ الْعُمْرَۃَ وَاَحْرَمْتُ بِھاَ مُخْلِصًا لِّلّٰہِ تَعَالٰی .

 

(3)تیسرا یہ کہ حج و عمرہ دونوں کی گھر یا ائیر پورٹ وغیرہ سے نیت کرے اور یہ سب سے افضل حج ہے، اسے قِران کہتے ہیں اورحاجی کو قارِن۔ اس میں بعد سلام یوں کہے:    اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اُرِیْدُ الْعُمْرَۃَ وَالْحَجَّ فَیَسِّرْہُمَا لِیْ وَتَقَبَّلْ ہُمَا مِنِّیْ نَوَیْتُ الْعُمْرَۃَ وَالْحَجَّ وَاَحْرَمْتُ بِہِمَا مُخْلِصًا لِّلّٰہِ تَعَالٰی .